ETV Bharat / state

مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج - karnataka protest

ملک میں بڑھ رہی مہنگائی سے عام آدمی بے حد پریشان ہے اور ضروری اشیا، پٹرول اور ڈیزل سمیت رسوئی گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج
مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 12:41 PM IST

اس سلسلے میں سیاسی پارٹیاں مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ضلع کانگریس دفتر میں کانگریس پارٹی کے اہم قائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر و رکن اسمبلی بھالکی تعلقہ ضلع بیدر ایشور کھنڈے نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے مرکزی اور ریاستی حکومت والی سرکار اپنی من مانی کر رہی ہے۔

پٹرول ڈیزل کے علاوہ پکوان گیس کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس کی سرکار تھی اس وقت پکوان گیس کی قیمت 450 روپے تھی۔ آج وہی گیس کی قیمت بی جے پی سرکار میں نو سو روپے ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی سبسڈی بھی گیارہ ماہ سے بند کر دی گئی ہے۔ بی جے پی حکومت غریبوں کا خون نچوڑنے کا کام کر رہی ہے۔ بی جے پی کے من مانی حکومت کے خلاف کانگریس پارٹی ایوانوں میں اور ایوانوں کے باہر بھی آواز اٹھا رہی ہے اور اٹھاتی رہے گی۔

انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کانگریس پارٹی کی جانب سے غریب عوام کی سہولت کے لیے جو اسکیمیں شروع کی تھی اس کو روک دیا ہے۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سرکار غریبوں کی کتنی ہمدرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کلیان کرناٹک کی ترقی کے لیے بھی ریاستی حکومت غیر سنجیدہ ہے۔

ریاستی و مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالیسیز کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بی جے پی سرکار اقتدار سے باہر نہیں ہو جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.