گلبرگہ:ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کے متنازع بیان بازی کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ریاست کی مختلف تنظیموں کی جانب سے بی جے پی کے رہنما کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔اسی درمیان گلبرگہ میں نیا سویرا سنگھٹن کے کارکنان نے مسلم خواتین کے خلاف نازیبا بیان بازی کرنے والے بی جےپی کے رہنما پربھاکر بھٹ کے خلاف احتجاج کیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اس ضلع کمشنر کو عرضداشت پیش کیا۔
اس موقع پر تنظیم کے رکن نواز خان نے کہا کرناٹک میں آئے دن مسلمانوں کے خلاف نفرتی بیان بازی کرنے ہوۓ دیکھا جارہاہے ۔جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ تمام حدیں پار کر چکا ہے۔پولیس کو اس کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کرنی چاہئے۔اس کی جانب سے متنازع بیان کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔وہ مسلم خواتین کے خلاف مسلسل غیر اخلاقی الفاظ استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کو اس ضمن میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔کانگریس نے اقتدار میں آنے سے پہلے ریاست میں آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی تھی لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ کرناٹک کے قومی یکجہتی بھائی چارگی کے ماحول کو خراب کی بار بار کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرکزی و کرناٹک حکومت انفارمیشن کمیشنرز کی تقرری نہ کرکے آر ٹی آئی کو کمزور کر رہی ہیں، وزیر بیگ
ان کا کہنا ہے کہ منڈیا میں پربھاکر بھٹ نے مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز بیان بازی کر کے مسلم خواتین کی بے عزت کی ہے ۔اس سے مسلمانوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے ۔ اس لئے اس طرح کے بیان بازی کرنے والوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔