ETV Bharat / state

گلبرگہ: میلاد جلوس پر روک لگانے پراحتجاج - گلبرگہ کی خبریں

سماجی کارکن نوشاد علی نے کہا کہ کووڈ۔19 احتیاطی تدابیر کے نام پر صرف مسلمانوں کو عیدین کے اہتمام سے روکا جارہا ہے۔

گلبرگہ: میلاد جلوس پر روک لگانے پراحتجاج

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 1:50 PM IST

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ مائنار یٹی ڈپارٹمنٹ اور گلبرگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے گلبرگہ میں جلوس میلاد النبی پر روک لگانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

یہ احتجاج جیلان آباد عوامی اتحاد کمیٹی کے زیر اہتمام کے ایم ایس ملز چوک کے پاس کیا گیا۔

اس موقع پر سماجی کارکن نوشاد علی نے کہا کہ کوویڈ19 احتیاطی تدابیر کے نام پر صرف مسلمانوں کو عیدین کے اہتمام سے روکا جارہا ہے۔

رمضان المبارک، عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کے موقع پر کوویڈ19 کی پابندیوں کو مسلمانوں نے قبول کیا۔ لیکن میلاد کے جلوس کے انعقاد کے لئے کسی بھی طرح کی روک پا پابندی کو مسلمان ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

گلبرگہ: میلاد جلوس پر روک لگانے پراحتجاج

انھوں نے کہا کہ ہر برس گلبرگہ شہر ہندو مسلمان اس جلوس محمدی میں شرکت کر تے ہیں. یہاں پر پچھلے 44 سالوں سے جلوس محمدی کو بڑی عقیدت سے نکالا جاتا ہے۔

اس بار ریاستی حکومت کی جانب سے کرناٹک وقف بورڈ، کی جانب سے جلوس میلاد کی پابندی کے لئے سرکولر جاری کیا گیا ہے۔ انھوں نے سرکلور کو واپس لینے اور جلوس میلاد کو محدود اور مختصر پیمانے پر نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام میں ماسک کی تقسیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.