شہر بنگلورو کے دارالسلام میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے تحت منعقدہ اجلاس میں اسلامک کورس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کل 55 طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹس و ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مرکزی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر سید تنویر احمد نے بتایا کہ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کی جانب سے ایسے کورسز تشکیل دیئے گئے ہیں جن سے بچوں میں اخلاقیات کو سیکھنے و احساس ذمہ داری پیدا کی جاتی ہے۔
اس موقع پر حافظ سید زبیر احمد عمری نے کہا کہ' ہم انسانوں نے ہواؤں میں پرندوں کی طرح اڑنا سیکھ لیا، پانی میں مچھلی کی طرح تیرنا بھی سیکھ لیا، لیکن افسوس دنیا میں انسانوں کی طرح رہنا نہیں سیکھا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل میں حصول تعلیم کا مقصد اخلاقیات کا فروغ ہو نہ کہ صرف معاش کی فکر ہو۔
- مزید پڑھیں: بیدر میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے امتحانات
یاد رہے کہ اسلامک ایجوکیشن بورڈ دارالحکومت دہلی میں قائم شدہ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو مدارس و تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔