بیدر: ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لئے تمام تر ہتھکنڈہ اپنا رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان الزام تراشی کابھی سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان ضلع بیدر میں کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے یوئے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کے لئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تبقید کی ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے مسائل کے سوائے کچھ بھی نہیں دیاہے اور ان سے کسی چیز کی امید بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔
بیدر جنوب اسمبلی حلقے میں کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں معقدہ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی لیڈر کرناٹک اسمبلی انتخابات عوام کے مسائل پر بات چیت کرنے کے بجائےصرف ادھر ادھر کی بات کرتے ہیں۔ وہ لوگ عوام کے مسائل پر بات چیت کرنے سے کتراتے ہیں کیونکہ ان کے ذریعہ ہی تمام مسائل پیدا کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کرناٹک کی عوام کو بنیادی مسائل سے نجات چاہئے۔ اب کرناٹک کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس مرتبہ وہ کسے انتخابات میں کامیاب بنائیں گے۔ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسی سے عام لوگ اب پریشان ہو چکے ہیں۔ کرناٹک میں اس حکومت کی پہچان یہ ہے کہ یہ 40 فیصد کمیشن والی حکومت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election گلبرگہ میں پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم
ان کا کہنا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔کرناٹک کے لوگوں کو کانگریس کی حمایت کرنی چاہئے۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقے میں عظیم الشان انتخابی جلسے کے ذریعہ بیدر جنوب کے امیدوار اشوک کھنی ،بیدر شمال کے کانگریس امیدوار رحیم خان ، ہمناآباد راج شھکر پاٹل ،بھالکی کانگریس پارٹی کے امیدوار ایشور کھنڈرے کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لئے پرینکا گاندھی نے عوام سے اپیل کی۔