ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے ایک نوجوان قیدی کے جیمس اسپتال سے فرار ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
سدپا ملپا ہول گول نامی 22 سالہ نوجوان 14 مئی کو چیتاپور تعلقہ کے آلور دیہات میں بیھم رائے ملیشپا نیل کنٹھ کے قتل کی واردات میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن سے متاثر طلبہ کے تعلیمی لون معاف کیے جائیں: ویلفیئر پارٹی
واضح رہے کہ ملزم سدپا کی طبیعت بگڑ نے کی شکایت پر جیمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے وہ آج صبح بیت الخلا جانے کے بہانے بیت الخلا کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگیا۔