نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کرناٹک کے جنگلات، خوراک، شہری رسد اور امور صارفین کے وزیر امیش کٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آج ایک ٹویٹ میں پی ایم مودی نے کہا 'امیش کٹی جی ایک تجربہ کار لیڈر تھے اور انہوں نے کرناٹک کی ترقی میں بھرپور تعاون دیا۔ میں اس کی موت سے دکھی ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری تعزیت۔ PM Modi condoles death of Umesh Katti
واضح رہے کہ مسٹر امیش کٹی کا منگل کو بنگلورو میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ وہ بسواراج بومئی کابینہ میں سب سے سینئر وزیر تھے۔ ان کی عمر 61 برس تھی۔ جنگلات، خوراک، شہری رسد اور امور صارفین کے وزیر امیش کٹی کے خاندان میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کٹی یہاں ڈالرز کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم میں گر گئے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔ Karnataka Minister Umesh Katti dies
یہ بھی پڑھیں: Chauhan Expresses Condolences to Rani Saroj Kumari شیوراج سنگھ چوہان نے رانی سروج کماری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
ریاستی ریونیو منسٹر آر اشوک نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق کٹی کو جب اسپتال لایا گیا، تب تک ان کی نبض بند ہو چکی تھی۔ انہوں نے کٹی کی موت کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور بیلگاوی ضلع کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ چیف منسٹر بسواراج بومئی سمیت کئی لیڈروں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ Umesh Katti dies due to cardiac arrest
یو این آئی