ETV Bharat / state

Amit Shah Visit at Basavakalyan: بسواکلیان میں امیت شاہ کے دورے کی تیاریاں آخری مرحلہ میں - Amit Shah Visit at Basavakalyan

کرناٹک ریاست میں انتخابات کے مدنظر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کرناٹک کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں۔

Amit Shah Visit at Basavakalyan
Amit Shah Visit at Basavakalyan
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 3:37 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی حکومت اپنی دوسری اننگ کی تیاری کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے. ریاست میں انتخابات کو دیکھتے ہوئے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ مسلسل ریاست کرناٹک کا دورہ کر رہے ہیں. مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 26 مارچ کو بیدر ضلع تعلقہ بسوا کلیان کا دورہ کر رہے ہیں. مرکزی وزیر میرشاہ کا اس ماہ بسواکلیان یہ دوسرا دورہ ہے. ضلع میں امت شاہ کے دورے کو لے کر کافی تیاریاں چل رہی ہیں. تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 26 مارچ کو بسواکلیان کے گورٹا گاؤں میں شہداء کی یادگار کا افتتاح کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

مویشی پالن کے ریاستی وزیر و رکن اسمبلی اوراد تعلقہ ضلع بیدر پربھو چوہان نے گورٹا گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر پربھو چوہان نے گاؤں کے قائدین کے ساتھ ابتدائی میٹنگ کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کیے جانے والے کاموں پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کو اس طرح شایان شان طریقے سے منعقد کیا جائے کہ یہ پروگرام ہمیشہ لوگوں کے ذہنوں میں ایک یادگار مقام کے طور پر یاد رہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کی تیاری میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔
خبر ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ شہدا کی یادگار اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام میں بی جے پی پارٹی کے مرکزی، ریاستی اور مقامی اہم قائدین حصہ لے رہے ہیں۔ جس میں تقریباً ایک لاکھ افراد کی شمولیت متوقع ہے۔ ریاستی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع کے عوام رضاکارانہ طور پر کثیر تعداد میں آئیں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر بی جے پی پارٹی کے ضلع صدر شیوانند، ضلع جنرل سکریٹری اراہنت ساؤلے، تعلقہ صدر اشوک اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.