کرناٹک میں 64 لاکھ سے زائد بچوں کو اتوار کو پولیو کی خوراک پلائی جائیں گے۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کل اپنی رہائشی دفتر میں پولیو ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔
اس سے قبل 16 جنوری سے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی تھی، جس کے سبب پولیو ٹیکہ کاری مہم 17 جنوری سے 31 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔
وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ پانچ سال کی عمرکے 64 لاکھ سات ہزار 930 بچوں کو پولیوکے قطرے دئے جائیں گے اور تمام والدین کو اپنے بچوں کی ٹیکہ کاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا 'اگربچوں کو پہلے پولیو ڈراپ پلایا جاچکا ہے، تو یہ ڈراپ دوبارہ دیا جاسکتا ہے اور اس کا کوئی منفی اثر نہیں ہوگا۔ کل کی مہم کے لئے 6645 نگرانی ٹیمیں اور 904 موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 32908 بوتھ بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
'اویسی شرعی مسئلہ فقہاء ومفتیان پر ہی چھوڑ دیں'
انہوں نے کہا کہ ملک پولیو سے نجات حاصل کرچکا ہے اور گزشتہ 10-11 سالوں سے اس کے انفیکشن کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔