کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں 21 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔اور کہیں بھی ہجوم نہ ہو ، چار افراد سے زیادہ کہیں لوگ جمع نہ ہو اس کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
ملک بھر میں عوام کو گھروں میں عبادت کرنے کے لیے کہا گیا ہے، وہیں ضلع بیلگام کے گوکاک شہر کی ایک مسجد میں نماز ادا کرنے پر پولیس نے نمازیوں پر لاٹھی چارج کی اور انہیں مسجد سے باہر نکالا۔
کئی مسلم تنظیموں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام اپنے گھروں میں نماز ادا کرے۔