بنگلور شہر کے ڈی جے ہلی میں پیش آئے تشدد کے متعلق جانچ کے دوران پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے ملزمین کی گرفتاری کا عمل جاری رکھا ہے۔
پولیس کا گمان ہے تشدد میں ملوث کئی ملزمین کیرالہ اور آندھراپردیش فرار ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں کرائم برینچ کے ڈی سی پی روی کمار نے انہں گرفتار کرنے اور ان ریاستوں میں بھی جانچ کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلے میں کرائم برانچ نے دو ٹیموں کی تشکیل دی ہے، جن کی کوشش رہے گی کہ وہ دیگر ریاستیں کیرالہ اور آندھراپردیش کی طرف فرار ہونے والے ملزمین کو تلاش کر گرفتار کریں۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق 'تشدد میں ملوث چند ملزمین قریبی جنگلوں میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ ممکن ہے کہ تشدد کے ماسٹر مائنڈ بھی ہوں'۔
واضح رہے کہ سی سی ٹی وی میں قید تشدد کے ویڈیو کے ذریعے پتہ لگائے جانے کے بعد کئی افراد کے ٹاورز کے ڈیٹا سے فون نمبرز کھنگالے جارہے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اس سے ملزمین کے لوکیشن معلوم کیے جائیں گے۔ کرائم برانچ کے اہلکار دیگر ریاستوں کی مقامی پولیس کی مدد سے ان ملزمین کو گرفتار کر بنگلور لانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔