ETV Bharat / state

Complaint Against Pragya Thakur قابل اعتراض تقریر کے سلسلے میں پرگیا ٹھاکر کے خلاف پولیس میں شکایت - قابل اعتراض تقریر

پونا والا نے الزام لگایاکہ پرگیا ٹھاکرمالے گاؤں بم دھماکہ کے معاملہ میں ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کی بنیاد پرایک دہشت گردی معاملے میں اپنی ضمانت کی شرطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔Complaint Against Pragya Thakur

پرگیا ٹھاکر
پرگیا ٹھاکر
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 9:27 PM IST

بنگلورو: سیاسی تجزیہ کار تحسین پونے والانے مدھیہ پردیش سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )ایم پی پرگیا ٹھاکرکے خلاف شیو موگا میں دئے گئے مبینہ قابل اعتراض تقریر کے سلسلے میں پولیس سپرٹنڈنٹ کے سامنےشکایت درج کرائی ہے۔

پونا والا نے شیو موگا پولیس سے تعزیرات ہندکی دفعہ153اے ، 153بی ، 268،295اے،298، 504،508کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔

انھوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ، ”میں نے ابھی شیو موگا پولیس سپرٹنڈنٹ جی کے متھن کمار سے فون پر بات کی ۔انھوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ میری شکایت کی تصدیق کے بعدایم پی پرگیا ٹھاکرکے خلاف کاروائی کریں گے۔میں نے انھیں بتایاہے کہ میری شکایت ان کے اہلکار کو بھیج دی گئی ہے۔ “

پونا والا نے الزام لگایاکہ پرگیا ٹھاکرمالے گاؤں بم دھماکہ کے معاملہ میں ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کی بنیاد پرایک دہشت گردی معاملے میں اپنی ضمانت کی شرطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کے کل کی تقریر کے سلسلے میں ان کی ضمانت رد کی جانی چاہئے۔

غور طلب ہے کہ پرگیا ٹھاکر نے پیر کوشیو موگا میں ہندوجاگرن ویدیکے کے جنوبی علاقہ کے سالانہ کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے ہندووں کو بلایا اور لو جہاد کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیں اور اپنے بچاؤ کی تیاری رکھیں۔ یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.