گلبرگہ: کرناٹک گلبرگہ ضلع کے الند تعلقے کی مشہور و معروف درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کے احاطہ سے متصل شیولنگ نصب کرنے کے معاملے پر کشیدگی کے درمیان انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دیا تھا۔
حکم امتناعی کے باوجود بی جے پی رہنماؤں نے مذکورہ مقام پر پوجا پاٹھ کی، جس سے یہاں پر دونوں فرقوں میں تکرار شروع ہوگئی۔
اس دوران پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا جس کےبعد پولیس نے آج صبح 5 بجے گھروں میں گھس کر تقریباً 160 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ Police Arrests Muslim Youth in Aland of Gulbarga Karnataka
اس ضمن میں مقامی مسلم خواتین نے الزام عائد کیا کہ آج صبح پولیس نے زبردستی مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جس سے یہاں پولیس کے خوف کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس لیے انھوں نے مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
Shivling installed near Dargah: حکم امتناعی کے نفاد کے باوجود بی جے پی رہنماؤں نے مذہبی رسوم اداکئے