یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ایک بین ریاستی مشاعرے میں نامور شاعر و ناظم مشاعرہ اطیب اعجاز نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان بہتر شاعری کر رہے ہیں۔ روایتی شاعری سے ہٹ کر شاعری زیادہ لکھی جارہی ہے ۔Poet Atib Azaz Exclusivly Talk To Etv Bharat
انہوں نے اپنی تصانیف سے متعلق بتایا کہ 'رفاقتوں کے درمیان (شعری مجموعہ ) عالمی نعتیہ انتخاب( نعتیں) لفظ لفظ خوشبو، ( شاعری مجموعہ)گیت ہی گیت (گیتوں کا مجموعہ) مضامین اطیب (نثری کتاب) تنہائی کا ساز (شاعری) نظمیں (منتخب نظموں کا مجموعہ) میں نے کہا (شعری مجموعہ) اور دیگر شعری اور نثری مجموعہ شائع ہو چکے ہیں خاک پائے رسول (نعتیں ) دلبر (غزلیں ) میری چاہت ( غزلیں) البموں میں آپ کا کلام شامل کیا گیا ہے۔
دوردرشن، ای ٹی وی اور ریڈیو پر آپ نے کئی بار کلام پیش کیا۔ مشاعروں میں نظامت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے ملک کی مختلف ریاستوں میں بحیثیت ناظم مشاعرہ شرکت کی ہے۔ اس کے لئے میں اردو تنظیموں کے ذمہ داران مشاعرہ آرگنائزنگ کمیٹیوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس لائق سمجھا اور اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع عطا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Urs Sharif of Hazrat Syed Jamal Bahar بیدر میں حضرت سید جمال بہار کا سالانہ عرس شریف
انہوں نے کہاکہ مشاعرے میں نظامت کرنا ایک فن ہے ناظم مشاعرہ کو وقت کا بڑا پابند اور سامعین کی پسند کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے آخر میں انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ناظرین کے لیے اپنا کلام پیش کیا ۔