اندراگاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈیمی کی جانب سے گلبرگہ ایئرپورٹ پر تربیت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ یہ ادارہ مرکزی حکومت کی وزارت شہری ہوابازی کی نگرانی میں کی خدمات انجام دیتا ہے۔ کیپٹن کنجال بھٹ فلائنگ انسٹرکڑ فلائٹ آپریشن کی صدارت کریں گے جبکہ کیپٹن برنی شنکر ان کا تعاون کریں گے۔
اس موقع پر اڈمنسٹریٹر IGRUA گوپال کمار پلائی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی آتمانربھر بھارت پالیسی کے تحت وزرات سیول ایوی ایشن نے اس فلائنگ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے طلبا کی سہولت کی خاطر اس پروگرام کا آغاز کیا ہے جبکہ اس سے قبل طلبا بیرون ملک میں لاکھوں روپئے خرچ کرکے اس طرح کی ٹریننگ حاصل کیا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے اس پروگرام سے نوجوان مستفید ہوکر اندرون ملک پائلیٹ بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں رکن پارلیمنٹ امیس جادھو نے گلبرگہ میں ٹریننگ پروگرام کے آغاز کو تاریخی قرار دیا۔