ETV Bharat / state

Persistent Rain In Bidar بیدر میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری - ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر

ضلع بیدر کے مختلف علاقوں اور تعلقہ جات میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کی وجہ سے دفاتر، مدارس، کالج اور دیگر کام کاج اور کاروبار کے لیے جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بیدر میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری
بیدر میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Jul 22, 2023, 8:00 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔بیدر کی بیشتر سڑکیں جھیل میں تبدیل نظر آرہی ہیں۔ سڑکوں میں بڑے کھڈوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مختلف گاڑیوں کہ گزرنے میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔ شہر کے بسویشور سرکل سے جانے والی اہم سڑک انڈر برج کی سڑک میں پڑھے گڈھوں کی وجہ سے گاڑیوں کو گزرنے میں دشواری پیش آرہی ہے متعلقہ حکام کو چاہیے کہ بارش کے تھمتے ہی سڑکوں پر ہوئے گڈھوں کو فوری بھرتے ہوئے سڑکوں کو درست کیا جائے۔

بتایا جاتا ہے کہ ساحلی علاقوں میں مانسون کافی سرگرم ہے جس کی وجہ سے یہاں پر بھی شدید بارش ہو رہی ہے رپورٹ کے مطابق بیدر شہر کے علاوہ بھالکی، بسوا کلیان، ہمناباد، چٹگوپہ، کمال نگر، ہلسور جیسے علاقوں میں بھی مسلسل بارش جاری ہے محکمہ موسمیات کے اطلاع کے مطابق مزید تین یوم بارش کی پیش قیاسی کی ہے

یہ بھی پڑھیں:Poor Drainage System اونتی پورہ کے جوبیارہ میں ناقص نکاسی نظام لوگوں کیلئے پریشانی کا سبب

بیدر ضلع کے بیشتر علاقوں میں زبردست بارش ہوئی جس کے سبب یہاں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کارنجہ ابی ذخیرہ کسی بھی وقت بھرنے کے دہانے پر ہے مسلسل بارش کی وجہ سے کارنجہ ابی ذخیرہ میں پانی کی امد میں اضافہ جاری ہے ابی ذخیرہ کی زیادہ سے زیادہ سطح ہونے کی صورت میں کارنجہ ابی ذخیرے کے گیٹ فوری طور پر کھول کر پانی چھڑا جائے گا ابی ذخیرے کے گیٹ کھول دیے جانے کے نتیجے میں متصل دیہات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.