ETV Bharat / state

یادگیر: بجلی کی کٹوتی سے عوام پریشان - محکمہ کی لاپرواہی کی منہ بولتی تصویر

کرناٹک کے شہر یادگیر میں بجلی کی کٹوتی سے عوام سخت پریشان ہیں۔ اس گرمی کے موسم میں مسلسل بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

people worried about power cuts in yadgir karnataka
یادگیر میں بجلی کی کٹوتی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 11:34 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ اس پر ستم یہ ہے کے بجلی کی کٹوتی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ جب چاہے بجلی کاٹ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں کئی بار منقطع ہو جاتی ہے۔ خاص کر جب غیر موسمی بارش ہوتی ہے یا تیز ہوا چلتی ہے۔

people worried about power cuts in yadgir karnataka
یادگیر میں بجلی کی کٹوتی سے عوام پریشان

بجلی کی فراہمی میں بار بار خلل سے عوام بالخصوص تاجروں اور طلباء کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس پر ستم یہ ہے کہ جب بجلی کی فراہمی منقطع ہو جاتی ہے تو عوام کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو فون کیا جاتا ہے تو فون کی گھنٹی تو بجتی ہے مگر فون اٹھانے والا کوئی نہیں ہوتا ہے۔ جبکہ صارفین کی جانب سے بل ادا کرنے میں تھوڑی سی دیر ہو جائے تو فوری کنکشن منقطع کر دیا جاتا ہے۔

ایک جانب محکمہ بجلی عوام کو دن بھر بجلی کی فراہمی کرنے میں ناکام ہے تو دوسری جانب محکمہ کی لاپرواہی کی منہ بولتی تصویر یادگیر وارڈ نمبر 12 اور 13 کے اسٹریٹ لائٹ دن میں بھی چالو رہتے ہیں۔ محکمہ کی لاپرواہی سے بجلی جیسی اہم ضروریات کی وجہ سے زندگی ضائع ہو رہی ہے۔ محکمہ بجلی کو چاہیے کہ ایسے معاملے کو جلد ازجلد درست کرلیں تاکہ شہریوں کو پریشانی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.