ETV Bharat / state

پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کا گلبرگہ میں جلسۂ تقسیم اسکالرشپ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدراباد کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم اسکالرشپ کا انعقاد سر سید ہال نیشنل ہائی سکول گلبرگہ میں عمل میں آیا۔ اس اجلاس کی صدارت عبدالجبار گولا ایڈووکیٹ صدر کل مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے کی۔Scholarship distribution meeting in Gulbarga

پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدراباد کا گلبرگہ میں جلسہ تقسیم اسکالرشپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 5:38 PM IST

گلبرگہ: پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدراباد کا گلبرگہ میں جلسہ تقسیم اسکالرشپ عمل میں لایا گیا۔ اس میں ڈاکٹر متین الدین قادری رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و صدر پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدراباد ، مرزا یوسف بیگ چیئرمین سٹیزن لیگل اکیڈمی حیدراباد، عزیز اللہ سرمست سینیئر صحافی گلبرگہ ،پاشاہ میاں صدر نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ، الیاس سیٹھ باغبان صدر ملت فاؤنڈیشن گلبرگہ، سید ڈاکٹر علیم اللہ حسینی صدر شعبہ اردو انجمن ڈگری کالج بیجاپور، امین مختار گلبرگہ، انجینیئر مشتاق احمد جنرل سیکرٹری جمعیت باغبان گلبرگہ، ڈاکٹر غلام کرمانی خازن پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدراباد ، انجینیئر معیز الدین جنرل سیکرٹری پیپل ویلفیئر ایجوکیشن ٹرسٹ حیدراباد، عظیم الدین شیرنیی فروش کارپوریٹر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Conference On Nikah Held In Bidar بیدر میں نکاح کو آسان بناؤ مہم کا انعقاد

جلسہ کا اغاز طالب علم شیخ جعفر کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ طلبہ جبین فردوس نے نعت کا نظرانہ پیش کیا حیدر علی باغبان نائب صدر تعمیر ملت نےاستقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے استقبال کیا اور ڈاکٹر متین الدین قادری اور ان کی تمام ٹیم کی جانب سے تعلیمی میدان میں کیے جا رہے کاموں کی ستائش کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر متین الدین قادری صدر پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدراباد نے کہا کہ ہمارے ٹرسٹ کی جانب سے ملک کی پانچ ریاستوں کے منتخب اضلاع کہ مستحق طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ دی جا رہی ہے ریاست کرناٹک کی اگر بات کی جائے تو یہاں پر گلبرگہ اور یادگیر کے طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ دی جا رہی ہے انشاءاللہ اگے بھی دی جاتی رہے گی۔

مرزا یوسف بیگ انجینیئر محمد معیز الدین ڈاکٹر غلام کرمانی نے پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹیسٹ حیدراباد کے زیر اہتمام ملک کی پانچ ریاستوں میں دی جانے والی اسکالرشپ سے متعلق تفصیلات بتائی۔ سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے ڈاکٹر متین الدین قادری کی جانب سے طلبہ و طالبات میں خصوصا تعلیم کی فروغ کے لیے کی جا رہی کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ علاقائی بندشوں سے باہر نکل کر ڈاکٹر متین الدین قادری اور ان کی ٹیم نے جو کام کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے عبدالجبار گولا ایڈووکیٹ اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر متین الدین قادری اور ان کی تمام ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ مسلسل ہمارے شہر گلبرگہ کے طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ تقسیم کرنے کا جو عمل شروع کیا ہے وہ مقامی احباب کے لیے بھی فکر کی دعوت دیتی ہے ہمیں خوشی ہے کہ اس بار چند احباب نے حصہ لیا ہے انشاءاللہ انے والے دنوں میں اس نیک مقصد کے لیے زائد افراد جڑنے کی امید ہے اس موقع پر مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکرٹری انڈین یونین مسلم لیگ ، ڈاکٹر ظہیر شیخ ،محمد شہاب الدین ایڈووکیٹ، افضال محمود واجد اختر صدیقی، و دیگر معززین شہر موجود تھے جلسہ کی نظامت مبین احمد زخم شاعر و صحافی نے کی اور مقبول احمد سگری نے اخر میں شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.