کرناٹک جنتا دل سیکولر پارٹی کے ریاستی سکریٹری ہنمے گوڈا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر کا دامن نہ چھوڑے اور لاک ڈاؤن پرسختی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے تمام انتظامیہ کا تعاون کریں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ جائیں۔ گھرکی چیزوں کو صاف ستھرا رکھیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے کہ نوجوان غیر ضروری طور پر باہر گھوم رہے ہیں۔
جس کے سبب پولیس کو مجبوری میں سختی کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ اپنے گھر میں ہی رہیں جس سے کورونا وبا سے بچا جا سکے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ ماسک پہنے اور اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔'