ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں روضہ روڈ اور درگاہ روڈ کی خستہ حالی سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سلسلے میں حیدرآباد کرناٹک جناپرا ہوراٹا سمتی کے سکریٹری محمد معراج الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بناتے ہوئے کہا ہے کہ 'روضہ علاقہ میں ایک لاکھ سے زیادہ آبادی ہے۔ روضہ علاقے کی ترقی کاموں کے لئے حیدرآباد۔ کرناٹک بورڈ کی جانب سے کروڑوں روپیئے منظور ہوئے ہیں، مگر اب تک اس علاقے کے ترقیاتی کام نہیں ہو پائے ہیں'۔
اس علاقے کی سڑک درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی، انجبیرکالج تک جاتی ہے۔
بتادیں اس روڈ سے روزانہ 25 ہزار سے زائد لوگ گزرتے ہیں۔ یہاں پر ملک بھر سے درگاہ کی زیارت کے لئے زاہرین کی آمد ہوتی رہتی ہے۔
مگر اس علاقے کی سڑک پوری طرح سے خستہ حال ہے۔ یہاں سے موٹر بیک، آٹو اور کار کا بڑی مشکل سے گزر ہوتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق بارش کے موسم میں سارا پانی گھروں میں گھس جاتا ہے۔ جس سے یہاں کے عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔