آج کشمیر ہاؤس بوٹ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک جلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر کشمیر ہاؤس بوٹ اونرز ایسو سی ایشن کے صدر حامد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول ہیں، انٹرنیٹ بھی بحال ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم کشمیر کی وادیوں میں سیاحوں کے استقبال کے لیے بےقرار ہیں اور یہ بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ سیاح حضرات اپنے ذہن میں کشمیر کے متعلق کوئی بھی غلط فہمی نہ رکھیں۔
اس موقع پر حکومت جموں کشمیر کے ایک اہلکار رمیش نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کشمیر میں حالات پر سکون ہیں، وادی وہ کھلے دل سے سیاحوں کا استقبال کرتی ہے۔