افضل پور سرکاری ہسپتال میں کتے کے کاٹنے پر لگایا جانے والا ربیز کا انجکشن دستیاب نہ ہونے پر لوگ پرائیوٹ ہسپتالوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہیں۔
افضل پور سے تعلق رکھنے والےمحمد مزبا نامی بچے کو کُتے کے کاٹنے پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اُن کے رشتہ داروں کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں کتے کے کاٹنے پر لگایا جانے والا انجکشن دستیاب نہیں ہے۔
بچے کے رشتہ دار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اُنہیں پرائیویٹ ہسپتال سے انجکشن خرید کر لانا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ سہولیات کی عدم دستیابی کے بنا پر اُنہیں مزید علاج و معالجے کے لیے بچے کو ضلع ہسپتال منتقل کرانے کے لیے کہا گیا ہے۔
انہوں نے میونسپل افسران پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ افضل پور میں آوارہ کتوں کی تعداد زیادہ ہونے پر اور بھی کئی بچوں پر حملے ہورہے ہیں اور میونسپل افسران کوئی کاروائی انجام نہیں دے رہے ہیں۔