ETV Bharat / state

کورونا ٹسٹ کی تجویز کے بعد ڈاکٹر پر حملہ

کرناٹک کے بنگلور میں واقع نارائن کلینک کے ایک ڈاکٹر پر مریض کی جانب سے حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

Patient Assaulted a Doctor for saying make Corona test
کورونا ٹسٹ کی تجویز کے بعد مریض نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 6:52 PM IST

نارائن کلینک کے ڈاکٹر نے مریض کو علاج سے قبل کورونا ٹسٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر ناراض ہوکر مریض نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا۔

کورونا ٹسٹ کی تجویز کے بعد مریض نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا

مریض جو بلڈ پریشر کے عارضہ کا شکار تھا نارائن کلینک پہنچا جبکہ ڈاکٹر جگن ناتھ نے سے کورونا ٹسٹ کروانے کی تجویز دی۔ ڈاکٹر کے مطابق علاج کروانے سے قبل ہمیں ہر مریض کا کورونا ٹسٹ کروانے کی حکومت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر کی تجویز پر ناراض مریض اور اس کے رشتہ داروں نے ڈاکٹر اور ایمبولنس کے ڈرائیور پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ میں ایمبولنس ڈرائیور کا دانت ٹوٹ گیا۔

یہ سارا واقعہ ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں ریکارڈ ہوگیا۔ اس واقعہ سے متعلق کوڈیگہلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.