ETV Bharat / state

Ram Navami Clashes: رام نومی جلوس کے دوران مسلم مخالف تشدد کو پی ایف آئی نے منصوبہ بند سازش کا حصہ قرار دیا

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے بتایا کہ گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، بہار، گوا اور مغربی بنگال میں رام نومی کے جلوسوں کے دوران مسلمانوں پر حملے یہ سبھی ہندوتوا تنظیموں کی طرف سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریدوار اور ملک کے دیگر حصوں میں ہندوتوا کے پروگرامز میں نسل کشی کی دھمکی دینے کے باوجود بھی ان کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کی گئی۔ Planned Conspiracy Behind Anti-Muslim Violence During Ram Navami Rallies

پی ایف آئی
پی ایف آئی
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 12:44 PM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داروں نے رام نومی ریلیوں کے دوران ملک کے مختلف ریاستوں کے متعددعلاقوں میں مسلمانوں پر کئے گئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے، پی ایف آئی ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوششوں پر جمہوری اور سیکولر طاقتوں کی خاموشی اور بے عملی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے بتایا کہ گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، بہار، گوا اور مغربی بنگال میں رام نومی کے جلوسوں کے دوران مسلمانوں پر حملے یہ سبھی ہندوتوا تنظیموں کی طرف سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریدوار اور ملک کے دیگر حصوں میں ہندوتوا کے پروگرامز میں نسل کشی کی دھمکی دینے کے باوجود بھی ان کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کو گئی۔ جس کے نتیجے میں انہیں پورے ملک میں مسلمانوں پر حملہ کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔Planned Conspiracy Behind Anti-Muslim Violence During Ram Navami Rallies

پی ایف آئی

انیس احمد نے بتایا کہ ہندو مذہبی تہواروں کو نفرت اور تشدد کو ہوا دینے کے مواقع کے طور پر غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکام اور پولیس تشدد کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں، لیکن بعض مواقع پر ہجوم کی مدد اور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس فساد بپا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے معمر خواتین اور نابالغوں سمیت معصوم مسلمانوں کو ہراساں کر رہی ہے.

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں پیش آئے تشدد معاملہ پر انیس احمد نے کہا کہ کھرگون میں پولیس نے درجنوں مسلمانوں کے مکانات بغیر کسی نوٹس کے مسمار کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو قانونی حقوق سے بھی محروم رکھاگیا، جو کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے۔ انیس احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ فرقہ وارانہ تصادم نہیں ہے بلکہ ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بند سازش کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:Boycott Of Muslim Traders: فرقہ پرست طاقتوں کے ایجنڈے کو ہم ناکام کریں گے، تاجر

انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات پر سیکولر جماعتوں کی خاموشی اور بے عملی مایوس کن ہے، اور ردعمل کی یہ کمی ہندوتوا تنظیموں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے فضا کو پر امن بنائے رکھنے کے لئے ان طاقتوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.