بنگلورو: کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں آج سے اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ دوسرا اجلاس منعقد ہونے والا ہے، یہ اجلاس 17 اور 18 جولائی یعنی آج اور کل منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ اپوزیشن کا پہلا اجلاس بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں ہوا تھا۔ اجلاس میں کم از کم 26 سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنماؤں کا شرکت کرنے کا امکان ہے۔
-
#WATCH | The second join opposition meeting to begin in Bengaluru, Karnataka today. Posters of Opposition leaders, including AAP's national convener and Delhi CM Arvind Kejriwal, put up at the venue. pic.twitter.com/Vb0PWiRcCf
— ANI (@ANI) July 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | The second join opposition meeting to begin in Bengaluru, Karnataka today. Posters of Opposition leaders, including AAP's national convener and Delhi CM Arvind Kejriwal, put up at the venue. pic.twitter.com/Vb0PWiRcCf
— ANI (@ANI) July 17, 2023#WATCH | The second join opposition meeting to begin in Bengaluru, Karnataka today. Posters of Opposition leaders, including AAP's national convener and Delhi CM Arvind Kejriwal, put up at the venue. pic.twitter.com/Vb0PWiRcCf
— ANI (@ANI) July 17, 2023
کانگریس نے واضح کیا تھا کہ وہ دوسرے اجلاس میں پارلیمنٹ میں دہلی سروسز پر آرڈیننس کی مخالفت کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لئے یہ اہم شرط رکھی گئی تھی۔ اپوزیشن اتحاد کے دوسرے اجلاس میں اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ ایجی ٹیشن پلان تیار کریں گی۔
شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ"یہ ایک فیصلہ کن ملاقات ہوگی، اس میں کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ دو روزہ اجلاس بی جے پی کو شکست دینے کے اپوزیشن کے مشترکہ عزم کے مظاہرے میں ایک قدم اور آگے ہوگا۔ راجہ نے کہا کہ ’’بنگلور اجلاس بی جے پی کو شکست دینے اور ملک اور جمہوریت کو بچانے کے لیے سیکولر اور جمہوری جماعتوں کو متحد کرنے میں ایک اور قدم آگے بڑھے گا۔‘‘
مزید پڑھیں: بنگلورو میں اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں 24 پارٹیوں کی شرکت کا اعلان
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کا بھی اجلاس میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، سابق پارٹی سربراہ راہل گاندھی، این سی پی سربراہ شرد پوار، ٹی ایم سی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، بہار کے وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار، ڈی ایم کے لیڈر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ و دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی شرکت متوقع ہے۔