ETV Bharat / state

گلبرگہ میں ایک سالہ بچہ کورونا سے متاثر - corona in gulbarga

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ایک سالہ کمسن بچے کو کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد 17 ہوگئی ہے ۔

گلبرگہ میں ایک سالہ بچہ کورونا سے متاثر
گلبرگہ میں ایک سالہ بچہ کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 5:14 PM IST

ضلع گلبرگہ میں ایک سالہ بچے کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں اس بچے کے والد ممبئی سے اپنے وطن افضل پور تعلق کے کاولگہ آئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ والد کے ذریعہ ہی بچے میں کورونا وائرس منتقل ہوا ہے۔ اس خبر کے بعد سے کاولگہ میں خوف کا ماحول ہے ۔

کورنا وائرس کے سبب ضلع میں تا حال تین اموات ہوچکی ہیں جبکہ کورونا متاثرین کی کل تعداد 17 ہوگی ہے جن میں تین بچے شامل ہیں۔

وہیں گلبرگہ کے پڑوسی ضلع بیچاپور میں مزید کورونا کے دو نئے معاملات کا انکشاف ہونے کے بعد مریض نمبر 221 کے رابطے میں آنے سے 38 سالہ خاتون اور 25 سالہ شخص کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح یہاں پر بھی متاثرین کی تعداد 9 پہنچ گئی ہے ۔ متاثر ین شہر کے ای ایس آئی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.