کرناٹک کے داؤنگر میں کورونا کی وجہ سے ایک 55 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔
کورونا سے متاثرہ خاتون متعدد امراض کے علاوہ ذیابطیس میں بھی مبتلا تھی۔
خاتون کا علاج چھپگتری ضلع ہسپتال میں کیا جارہا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ داونگر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد چار ہوگئی۔
قبل ازیں خاتون کی کورونا جانچ کےلیے نمونے حاصل کئے گئے تھے جن کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ خاتون کی موت کے بعد علاقہ میں خوف کا ماحول ہے۔