منگلورو: کرناٹک کے شہر منگلور میں پولیس نے کہا کہ انہوں نے 28 جولائی کو محمد فاضل کے قتل کے سلسلے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی شناخت بنٹوال کے رہنے والے 28 سالہ ہرشیت کے طور پر ہوئی ہے۔ حملہ آور 26 جولائی کو ایک کار میں آئے تھے اور انہوں نے بیلاری میں بی جے پی یوتھ ونگ لیڈر پروین نیتر کے قتل کا مبینہ طور پر بدلہ لینے کے لیے فاضل پر حملہ کیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک سات گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ ہرشیت نے مبینہ طور پر حملہ آوروں کو پناہ دی تھی جب انہوں نے فاضل پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے حملہ آوروں کو لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی کار کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ Fazil Murder Case
واضح رہے کہ سورتھکل کے منگلا پیٹ کے رہنے والے فاضل پر 26 جولائی کی رات اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سورتھکل قصبے میں ایک دکان کے باہر کھڑے تھے۔ اس دوران چار نامعلوم افراد تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ آئے تھے اور فاضل پر حملہ کردیا جس میں فاضل شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ فاضل کو فوری طور پر ایک نجی ہسپتال میں لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ اس حملے کا پورا منظر سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا تھا جس کی بنیاد پر پولیس کارروائی کر رہی ہے۔