ETV Bharat / state

Tafheem Khatam E Nabuwat Workshop in Bidar بیدر میں یک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کا انعقاد - One Day Tafheem Khatam E Nabuwat Workshop

بیدر کی جامع مسجد میں یک روزہ تفہیم ختم نبوت روکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علمائے کرام نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دین سیکھنے کے بجائے علماء سے دین سیکھیں۔ Tafheem Khatam E Nabuwat Workshop in Bidar

بیدر میں یک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 10:26 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر کی جامع مسجد میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام و مجلس تحفظ ختم نبوت بیدر کے زیر انتظام ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کا انعقادعمل میں آیا۔ مولانا ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ آندھرا پردیش نے اپنے صدارتی خطاب میں موجودہ دور میں تحفظ ختم نبوت کی اہمیت و ضرورت پر انتہائی درد بھرے انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ہے۔بلکہ یہ پوری امت کا نقطہ اتحاد ہے۔اس لیے ختم نبوت کی حفاظت ہم میں سے ہر ایک کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دین سیکھنے کے بجائے علماء سے دین سیکھیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ جو دین سیکھے گا وہ ضرور گمراہ ہو جائے گا۔ Tafheem Khatam E Nabuwat Workshop

مولانا نذیر احمد شکیل حسامی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت بیدر نے تمہیدی گفتگو میں پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد اب کوئی نبی آنے والا نہیں ہے۔ قیامت تک آنے والے انسانوں کے نبی محمد ﷺ ہیں، آپ ﷺ کے بعد اگر کوئی نبی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ جھوٹا، مکار اور فریبی ہے۔قادیانیت، شکیلیت، غامدیت، انجینئر علی مرزا، منکرحدیث، منکر ختم نبوت، گوہر شاہی و دیگر فتنہ پرور فرقے ہمارے ایمان کے لٹیرے ہیں۔ آج کے دور میں تحفظ ایمان و عقائد کی اہمیت اور اس کی بڑی ضرورت ہے، کیونکہ مسلمانوں اور بالخصوص اسکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والوں کی اکثریت ایسی ہے، جنہیں اسلام کے بنیادی عقائد کا علم نہیں۔ جس کی وجہ سے باطل اور گمراہ فرقوں کا شکار ہو رہے ہیں، اس لیے تمام باطل فرقوں کی نشان دہی اور عقائداسلام سے آگاہی کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ Tafheem Khatam E Nabuwat Workshop in Bidar

مختلف نشستوں میں باطل فرقوں کے متعلق ماہر علماء کرام کے پر بصیرت بیانات ہوئے۔مفتی لئیق نے مجلس تحفظ ختم نبوت کی مختصر کار گزاری اور مستقبل میں اس کے عزائم بیان کیا۔ اس موقع پر ضلع بیدر کے 20 نو فارغ علماء کرام کو تہنیت پیش کی گئی۔اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں مفتی محمد لئیق قاسمی، مولانا مونس کرمانی مفتی عبد الغفار قاسمی، مفتی محبوب ،مفتی خواجہ حافظ عمر ودیگر علمائے کرام و نوجوانان محلہ شمسیہ کالونی شروع سے آخر تک شریک رہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر خواتین کے بھی پروگرامس ہوئے۔مولانا ابرار اشاعتی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔مولانا فضل الرحمن کی تلاوت کلام اللہ سے مجلس کا اغاز ہوا۔مفتی محبوب اشاعتی نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دئیے۔ شہر و بیرون شہر کے علماء و عوام الناس کی کثیر تعداد موجود رہی۔مولانا عبد الغنی خان امام و خطیب مسجد محبوب الہٰی ترکاری مارکٹ بیدر کی دعا پر نورانی محفل اختتام پذیر ہوئی۔ Tafheem Khatam E Nabuwat Workshop

یہ بھی پڑھیں : URS Mubarark حضرت خواجہ ابوالفیض بیدر کا سالانہ عرس شریف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.