ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں درگاہ حضرت شیخ سراج الدین جنیدی کے سجادہ نشین سراج بابا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ درگاہ حضرت شیخ محمد سراج الدین جنیدی میں حجرہ صلوۃ علی النبی الکریم میں بلا وقفہ درود خوانی کی ایک سال تکمیل پر ایک روزہ عظیم الشان برکات درود و سلام اور میلاد خاتم النبین کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ جس کی صدارت حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی فرمائیں گے۔
بعد میں نماز ظہر تا عصر زیارت آثار موئے مبارک سرکار دو عالم موئے مبارک سید الاولیاء حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی موئے مبارک حضرت خواجہ بغدادی کرائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 'اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے اسپیشل کورٹس قائم کیے جائیں'
نماز عصر تا مغرب مجلس قصیدہ بردہ شریف منعقد ہوگی۔ جس میں قاریان قصیدہ کونسل حیدرآباد قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
بعد نماز مغرب نیاز شریف بہ حضور خیر الانام ہوگی۔ اس دوران تمام لوگوں سے شرکت کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔