بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر کے گدگے اسپتال میں مفت یورولوجی علاج کیمپ سے سینکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا۔ بیدر ضلع سمیت پڑوسی ریاستوں تلنگانہ اور مہاراشٹر کے سینکڑوں مریض بیدر شہر کے گدگے اسپتال کڈنی اور اس کے مختلف بیماریوں سے متعلق کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر مشہور و معروف ڈاکٹر ناگ بھوشن جو ایک مشہور یورولوجسٹ بنگلور نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں شریک مریضوں کے لیے سرجری ودیگر ٹیسٹ کے لیے آیوشمان بھارت یوجنا، یشسوی یوجنا، جیوتی سنجیوینی یوجنا، اے بی وائی اور ای ایس آئی یوجنا، پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس کی سہولیات دستیاب تھیں لہٰذا مریضوں کے تمام علاج مفت تھے۔
انہوں نے کہا کہ کڈنی کے علاج سے متعلق مریضوں کو ریاست مہاراشٹر کے شولاپور اور ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گدگے ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال بیدر میں کڈنی سے متعلق تمام تر علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے مستحقین کو جو ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے ہیں اس کا استفادہ کرتے ہوئے آپ اپنے طبی مسائل حل کر سکتے ہیں۔ اس ایک روزہ کیمپ میں گدگے اسپتال کے عملے نے منظم طریقے سے مریضوں کو سہولیات فراہم کی۔ ڈاکٹر ناگ بھوشن نے مریضوں کو معیاری علاج سے متعلق اچھے مشورے اور ہدایات دی۔
یہ بھی پڑھیں:
اس موقعے پر ڈاکٹر نتن نے کہا کہ بیدر کی عوام کے لیے خصوصاً کڈنی سے متعلق مریضوں کے لیے گدگے اسپتال میں وہ ساری سہولیات جو ریاست مہاراشٹر اور تلنگانہ میں مریضوں کو دی جاتی ہے وہ ہم نے مقامی سطح پر دینے کی کوشش کی ہے۔ اس ایک روزہ مفت کیمپ میں مشہور و معروف ڈاکٹر ناگ بھوشن بنگلور کا ہم بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بنگلور سے تشریف لاکر ہمارے مریضوں کی تشخیص کی اور سرجری بھی کی ہے۔ اس موقعے پر گدگے اسپتال کے مشہور ماہر امراض قلب، ڈاکٹر نتین گدگے، ڈاکٹر سچین گد گے، ڈاکٹر مہیش سمیت کئی ماہر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔