ETV Bharat / state

یادگیر:سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی ہدایات

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ایم کرماراؤ نے مختلف محکموں کے افسران کو سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہدایات دی ہیں۔

ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ایم کرماراؤ
ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ایم کرماراؤ
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 1:00 PM IST

یادگیر ضلع میں سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کرنے کے بابت انہوں نے ہدایت دی ہے۔

اس برس ضلع میں بھاری بارش ہونے کی وجہ سے یہاں کی دو بڑی ندیوں کرشنا اور بھیما میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران کو چاہئے کہ ابھی سے الرٹ ہو جائیں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تیاری کر لیں۔

انہوں نے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرشناندی کے آ بی سطح میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

کسی بھی وقت کرشنا ندی کے قریب واقع گاؤں سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں ۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے افسران کو چاہئے لوگوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کئے جانے کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے دوران سبھی محکموں کے افسران ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

کوئی بھی رخصت پر نہ جائے اگر ضروری ہو تو اجازت حاصل کرکے ہی رخصت پر جا سکتے ہیں۔

سبھی افسران اپنے ہیڈکوارٹر پر موجود رہیں گے۔

لوگوں کو ان ایام میں ندیوں کے قریب جانے سے روک دیا جائے گا جو سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:سینئر کانگریس قائد کا انتقال

ان گاؤں کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے متبادل جگہ کی نشاندہی فوری طور پر کر لی جائے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ہماوقت تیار رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.