ریاستی حکومت کے مطابق سیلاب کے باعث نو افراد ہلاک ہوگئےجب کہ 43 ہزار افرد کو باہر نکالا گیا ہے۔
16 ہزار افراد کو 272 ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔
سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ساتھ ہی ساؤتھ ویسٹرن ریلوے بھی بند ہے۔
نیشنل ڈیساسٹر ریسپانس فورس کی 13 ٹیمیں 10 کولمن انڈین آرمی اور دو اسٹیٹ ڈیساسٹر ریسپانس فورس سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تعینات ہیں۔