ETV Bharat / state

Naseer Ahmed نومنتخب سی ایم کے پولیٹیکل سیکرٹری نصیر احمد کی مسجد طحہ میں کی تہنیت

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 6:41 PM IST

Updated : Jun 5, 2023, 7:14 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر نصیر احمد کو وزیراعلیٰ سدرامیہ کا پالیٹیکل سیکرٹری مقرر کیے جانے پر مسجد طحہ انتظامیہ کمیٹی و بیت المال کمیٹی کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

نومنتخب سی ایم کے پالیٹیکل سیکرٹری نسیر احمد کی مسجد طحہ نے کی تہنیت

نومنتخب سی ایم کے پالیٹیکل سیکرٹری نصیر احمد کی مسجد طحہ نے کی تہنیت

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں کانگریس کے سینئر لیڈر نصیر احمد کو وزیراعلیٰ سدرامیہ کے پالیٹیکل سیکرٹری مقرر کیے جانے پر مسجد طحہ انتظامیہ کمیٹی و بیلت المال کمیٹی کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقعے پر نصیر احمد نے کہا کہ عوام اور وزیراعلیٰ کے درمیان ربط کو کو آسان کرنے کے لئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ عوام کے، خاص طور پر غریبوں کے مسائل کو باآسانی حل کرنے کے تئیں خدمات انجام دیں گے۔

اس موقعے پر مسجد طحہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر سمیع اللہ خان نے کہا کہ نصیر احمد نے کئی دینی اداروں کی بڑھ چڑھ کر امداد کی ہے۔ انہوں نے سماجی اداروں کے مسائل کو حل کرنے کے تئیں مخلصانہ رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نصیر احمد اسی طرح قوم و ملت کی بخوبی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Odisha Train Accident بنگلور کے لوگوں نے کی ریلوے اسٹیشن پر پھنسے مسافرین کی امداد

اس موقعے پر مسجد طحہ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے نصیر احمد کو دعوت دی گئی کہ وہ مسجد طحہ و طحہ قبرستان کا دورہ کریں، جس پر نصیر احمد نے حامی جتائی اور تیقن دلایا کہ وہ ضرور ان اداروں کا دورہ کریں گے۔یاد رہے کہ بنگلور کے غیر مالم اکثریتی علاوہ متیکیرے میں واقع مسجد طحہ شہر میں مسلمانوں، ہندوؤں و دیگر مذاہب کے درمیان کمیونل ہارمنی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر مسجد طحہ انتظامیہ کمیٹی کے سیکرٹری شاہ جہاں، جوائنٹ سیکرٹری ساگر امیع اللہ و بیت المال کمیٹی کے صدر محمد نظیر اس ڈیلیگیشن کا حصہ رہے۔

Last Updated : Jun 5, 2023, 7:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.