ETV Bharat / state

Solidarity Programme in Gulbarga: گلبرگہ میں بین مذہبی بھائی چارہ اجلاس کا اہتمام - گلبرگہ نیوز

گلبرگہ شہر میں نیا سویرا سنگھٹن کی جانب سے کنڑا بھون میں ایک قومی یکجہتی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مخلتف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے نفرت کے ماحول کو ملک سے ختم کرکے قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ National Solidarity Program held In Gulbarga

گلبرگہ میں قومی یکجہتی پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 8:20 PM IST

گلبرگہ: اس پروگرام میں شری بشویسورا دیاورتھک سنگھ کے رکن بسوراج دیشمکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مذہب انسانیت بھائی چارگی اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ آج کل ملک میں چند فرقہ پرستوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے مذاہب کے خلاف نفرت کی بیج بونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ہے۔ یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ موجود ہیں۔ خاص کر گلبرگہ کی سرزمین صوفی سنتوں کی سرزمین ہے۔ یہاں پر ہمیشہ صوفی سنتوں نے بھائی چارگی قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

گلبرگہ میں بین مذہبی بھائی چارگی اجلاس کا اہتمام

بسوراج دیشمکھ نے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز اور شری بشویسورا دیاورتھک نے ہمیشہ بھائی چارگی اور محبت کا پیغام دیا ہے۔ آج بھی یہاں ہندو مسلم کے درمیان محبت قائم ہے۔ اس موقع پر حضرت سید شاہ ہدایت اللہ حسینی المعروف نظام بابا نے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کی بارگاہ قومی یکجہتی کی ایک مثال ہے۔ یہاں ہندو مسلم اور دیگر مذاہب کے لوگ بارگاہ بندہ نواز سے بڑی عقیدت رکھتے ہیں۔ یہاں صوفیائے کرام نے ہر مذہب کے ساتھ محبت بھائی چارگی انسانیت کے پیغام کو عام کیا ہے۔ آج بھی یہاں گنگا جمنی تہذیب برقرار ہے۔

اسی طرح یہاں قومی یکجہتی بھائی چارگی کے ماحول کو برقرار رکھنے کے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو اتحاد کے ساتھ کام کرنا بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے بھی نفرت کے ماحول ختم کرنے اور ملک بھر میں بھائی چارگی کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے عوام سے گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.