ETV Bharat / state

National Lok Adalat بیدر میں 9 ستمبر کو قومی لوک عدالت کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 5:18 PM IST

قومی اور ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق بیدر ضلع کی تمام عدالتوں میں 9 ستمبر کو قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سدرمپا کلیان راؤ کنکٹے سینئر سول جج اور ممبر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی یہ بات کہی۔ National Lok Adalat will be held on september 9 in Bidar

ستمبر نو کو قومی لوک عدالت
ستمبر نو کو قومی لوک عدالت

بیدر: قومی اور ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق بیدر ضلع کی تمام عدالتوں میں 9 ستمبر کو قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سدرمپا کلیان راؤ کنکٹے سینئر سول جج اور ممبر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی یہ بات کہی۔ وہ منگل کو بیدر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے دفتر کے ہال میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اور ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی، لوک عدالت میں عدالت میں موجودہ جائیداد کا حصہ،فوڈ، چیک باؤنس،بجلی،آمدنی،بینک، طلاق اور قبل از وقت مقدمات کو ثالثی کے ذریعے حل کرنے کا موقع ملے گا۔ قبل ازیں 8 جولائی کو منعقد ہونے والی لوک عدالت میں ضلع میں 23,340 مقدمات کو سمجھوتہ کے ذریعے طے کیا گیا۔ کل 10,36,52,476 روپے کلائنٹ کو معاوضے اور ریکوری کے ذریعے ادا کیے گئے ہیں۔

سدرمپا کلیان راؤ نے بتایا کہ 23340مقدمات میں سے 17521مقدمات عدالت میں زیر التوا تھے اور ان کو کل 8,77,99,058 روپے میں نمٹا دیا گیا، حل فراہم کیا گیا۔اسی طرح کل 12963 پری لٹیگیشن کیسز نمٹائے گئے اور 1,58,53,418 معاوضہ دیا گیا۔111 بینک ریکوری کیسز کو نمٹا کر 1,05,13,471 روپے کی وصولی کی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن،گرام پنچایتوں کا واٹر ٹیکس،بی ایس این ایل، جسکام زیر التواء بل،53,39,947 روپے کے ٹریفک چالان کی وصولی کے 5708 کیسز نمٹائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Mission Indradhanus In Bidar مشن اندرا دھنش کو مؤثر طریقے سے کامیاب بنانے کی اپیل

انہوں نے بتایا کہ ریکوری ہوچکی ہے۔9 ستمبر کو منعقد ہونے والی لوک عدالت میں عدالت میں زیر التوا مزید مقدمات کو نمٹانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ضلع میں یکم/ اگست 2023 تک کل 26322 کیسز اور پری لیٹی گیشن کیسز زیر التوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار لوک عدالت میں زیادہ تر مقدمات کا تصفیہ کیا جائے گا۔ لوک عدالت میں سمجھوتہ کرنے والے فریقین کو کورٹ فیس واپس کر دی جائے گی اور لوک عدالت میں فیصلہ کیے گئے مقدمات پر اپیل کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔یہاں وہ اپنی دشمنی بھول کر معاملات کو اچھی شرائط پر طے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس سے فائدہ اٹھائیں۔اس پریس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے دفتر کے عملہ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جی سریش، اور صحافیوں سمیت دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.