ETV Bharat / state

گلبرگہ: نداف ۔ پنجار ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے قیام کا مطالبہ - نداف، پنجار ڈیولپمنٹ کارپوریشن

کرناٹک کے گلبرگہ میں نداف پنجار ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں علیحدہ نداف، پنجار ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔

گلبرگہ میں نداف پنجار اسوسی ایشن کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 3:26 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں نداف پنجار ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر نداف پنجار ایسوسی ایشن گلبرگہ ضلع کے صدر مولا علی نے کہا کہ پورے کرناٹک میں نداف پنجار طبقے کے کئی لوگ موجود ہیں۔ مسلمانوں میں کچھ ایسے طبقے ہیں، جن میں نداف پنجار منصوری طبقے کے لوگ انتہائی پسماندگی کا شکار ہیں۔ اس طبقے کی ترقی کے لئے ہم ریاست میں الگ سے نداف، پنجار ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

گلبرگہ میں نداف پنجار اسوسی ایشن کا احتجاج

نداف پنجار طبقے کے طلباء کو اسکول، کالج اور ہاسٹل کی سہولیات حاصل کر نے کے لئے انھیں سرکاری دفتر سے نداف پنجار سند حاصل کرنے میں بھی کئی مشکلات سے گزرنا پڑرہا ہے۔ اس لیے انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں مینار ٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرح نداف پنجار کے لئے بھی علیحدہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام کریں۔ تاکہ انھیں بھی تعلیمی اور سماجی میدان میں ترقی کرنے کے لئے سرکاری اسکیمس کی سہولت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.