اس موقع پر مفتی محمد احمد مصباحی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے امام اعلیٰ حضرت کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ 'اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان نے ان کے دور میں مسلمانوں میں جو عقائد آئے تھے، ان کی اصلاح کے سلسلے میں جد و جہد کی اور مسلمانوں کو معاشی اعتبار سے آگے لانے میں کئی راستے بتائے ہیں۔'
اس پروگرام میں شہر کی مسجد غریب نواز کے امام و خطیب اور نگراں سنی دعوت اسلامی بنگلور مولانا عظمت اللہ رضوی کو ان کی دینی، سماجی و فلاحی خدمات اور مترنم آواز میں نعت نبی پڑھنے کے اعتراف میں امام احمد رضا مومنٹ بنگلور کی جانب سے 'حسان بن ثابت' ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ذمہ داران امام احمد رضا مومنٹ محمد طارق آمین اور محمد نوید خان نے ایوارڈ یافتہ کو گلپوشی و شالپوشی کی اور امان اللہ خان نے امام احمد رضا مومنٹ کی جانب سے شائع کردہ کتب کا تحفہ پیش کیا اور مومنٹ کے ارکان صوفی قمر اللہ شاہ نوری اور سید صادق ارشاد نے ایوارڈ پیش کیا۔
سونبھد اتر پردیش سے محمان خصوصی کے طور تشریف لائے مفتی محمود احمد مصباحی نے 27 سالوں سے درس و تدریس کی خدمات انجام دی اور 20 سالوں سے دار الافتا و قضائت کی ذمہ داری کو نبھایا اور اعلیٰ حضرت کیترویج و اشاعت کی خدمات میں کوشاں رہتے ہیں، حضرت والا کی خدمت میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔