ETV Bharat / state

یادگیر میں محفل نعت کا انعقاد - بزرگان دین کی تعلیمات

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عزیز اللہ سرمست برادر سجادہ نشین نے کہا کہ صوفیاء کرام نے اپنی ساری عمر سماج میں خوشحالی، بھائی چارہ، امن اور اتحاد کو ترجیح دیا مگر افسوس کہ آج ہم بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے میں پیچھے ہیں۔

یادگیر میں محفل نعت کا انعقاد
یادگیر میں محفل نعت کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 6:06 PM IST

ریاست کرناٹک کے یادگیر میں مجاہد اعظم حضرت صوفی سرمست کربلائے ثانی سگر شریف ضلع یادگیر کا 763 واں سالانہ عرس منایا گیا۔ اس دوران محفل نعت و منقبت میلاد کا انعقاد عمل میں آیا۔

یادگیر میں محفل نعت کا انعقاد

حضرت عزیز اللہ سرمست برادر سجادہ نشین آستانہ حضرت صوفی سرمست سگر شریف نے اس اجلاس کی نگرانی فرمائی۔ اس موقع پر مقامی نعت خواں کے علاوہ دیگر اضلاع سے آئے نعت خواں قاضی عظیم الدین، اسحاق عظیم صابری، الیاس شاہ آبادی، ادریس تسکین نے نعت پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عزیز اللہ سرمست برادر سجادہ نشین نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو عام کرنے کے لیے اس طرح کی محفلوں میں برادران وطن کو بھی مدعو کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرس کو ماحولیات، ثقافت اور فطرت کا تحفظ کرنا چاہیے: نائیڈو

انہوں نے کہا کہ صوفیاء کرام نے اپنی ساری عمر سماج میں خوشحالی، بھائی چارہ، امن اور اتحاد کو ترجیح دیا مگر افسوس کے آج ہم بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے سے پیچھے ہیں۔ اس موقع پر اسد بابا نے تمام مہمانوں اور شعرا اکرام کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.