کرناٹک کے مولانا ابراہیم منگلور نے ضلع یادگیر کےمدرسہ وحیدہ نسوان یادگیر پہنچے۔اس موقع پرانھوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے علم اور اہل علم کی اہمیت بتائی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں تعلیم سے متعلق کئی جگہوں پر بیان کیا گیا ہے۔مولانا ابراہیم نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "اللہ نے مجھے ایک معلم بنا کر بھیجا ہے"۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اتنا علم تھا کہ آج تک بھی کوئی آپ کے علم کے قریب تک بھی نہیں پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت مسلمانوں میں تعلیم کا فیصد کم ہے۔ جب کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان سو فیصد تعلیم یافتہ ہوجائیں۔
انہوں نے اس موقع پر مدرسہ وحیدہ نسوان کے ذمہ داران کو ان کی تعلیمی خدمات پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ مدرسے کے اساتذہ فروغ علم میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک اقلیتی بہبود کارپوریشن کی اسکیموں کا اجرا