ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالات سازگار نہیں ہیں، عوام پریشان ہے اور ایسے میں قربانی کے ایام میں لوگ مغالطہ میں ہیں کہ کیا اس وبا کے دوران قربانی کی جاسکتی ہے؟ کیا جانور کے ذبیحہ پر حکومت کی پابندی ہے؟ وغیرہ سوالات میں گھرے ہیں.۔
علماء کرام و امارت شریعت کی یہ ہدایات رہی ہیں کہ قربانی شعائر اسلام میں سے ہے جو صاحب نصاب پر واجب ہے۔علما نے واضح کردیا ہے کہ مسلمان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل طور عمل کریں اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قربانی ادا کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ، 229 نئے کیسز
چاہے وہ انفرادی ہو یا مشترکہ قربانی اور یہ کہ حکومت کی جانب سے جانوروں کی قربانی پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
علماء و قائدین کہتے ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے خریدے ہوئے جانوروں کو منسلک دستاویزات کے ساتھ منسی پالیٹی یا کارپوریشن کے ذبحہ خانہ میں لے جائیں اور قربانی ادا کریں۔