ہرےکیرور، شہر میں مسلم تنظیموں کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری کے ہرے کیرور شہر میں مسلم تنظیموں کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔
کورناوائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈون کیےجانے پر غریب اور پریشان حال سینکڑوں خاندانوں کے لئے مفت راشن پیاکیجس تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر سوشل ورکر صادق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈون نافذ کیے جانے پر روزگار بند ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔
اس لئے اپنے اپنے علاقے کے سماجی تنظیمیں اور صاحب حیثیت افراد پریشان خاندانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی خدمت انجام دینے کے لئے آگے آئے ہیں۔