بیدر: جماعت اسلامی ہند، بیدر یونٹ کی جانب سے ایک سمپوزیم ’’آؤ پیغام نبی ﷺ عام کریں‘‘ کے عنوان سے رنگ مندر، بیدر میں منعقد ہوا۔ سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے مولانا محمد کنی سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک نے سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کرنے اور انکی سوانح حیات کا گہرائی سے مطالعہ کرنے پر زور دیا۔ مولانا کے ساتھ ساتھ سمپوزیم میں مدعو کیے گئے مسلم و غیر مسلم اسکالرز نے بھی پیغمبر اسلامﷺ کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی۔Symposium on Prophet Muhammad in Bidar
مولانا محمد کنی نے اپنے خطاب میں کہا: ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو انصاف کا صحیح نقطہ نظر پیش کیا۔ آپ نے خاندان، قبیلہ، ذات پات، امیر غریب کا لحاظ کیے بغیر حق کا ساتھ دینے کی تعلیم دی۔ ان تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی سماج سے نا انصافی ختم ہو سکتی ہے۔‘‘ مولانا نے مزید کہا کہ ’’انبیاءعلیہم السلام دنیا میں انسانوں کی رہنمائی کے لیے مبعوث ہوئے تاکہ اللہ کی مخلوق دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔ تمام انبیاءمیں نبی آخر الزمانﷺ کو سب سے زیادہ تکلیفیں اٹھانی پڑیں۔‘‘Bidar Karnataka Symposium
انہوں نے مزید کہا کہ ’’نبی ﷺنے انسانوں کا تعلق اللہ سے استوار کیا۔ اور مقصد زندگی سے روشناس کرایا۔ محمد ﷺ کو کئی مسائل و مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے بہت سادہ اور قناعت پسندی کی زندگی گزاری۔‘‘ فرقہ پرستی کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’جو فرقہ پرست ہے وہ ہم میں سے نہیں۔ فرقہ پرستی جو ہمارے وطن کو تباہ کر رہی ہے ہمیں اس کا مقابلہ سیرت النبیﷺ کو عام کرکے کرنا چاہئے کیونکہ اللہ انسان کی تکریم کرتا ہے اور نفرت پھیلانا مذہب نہیں سکھاتا بلکہ اسلام کی تعلیم ہے کہ مسکرا کر ملنا نیکی اور صدقہ ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: Exhibition Of Quranic Booksعید میلاد النبی کے موقع پر 'نمائش قرآنیت کتب سیرت النبی'
سمپوزیم میں گروناتھ گڈے کنوینر سد بھاؤنا منچ، ضلع بیدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ ’’نبی کی پیدائش کے وقت جہالت کا دور تھا آپ نے سینکڑوں دیوتاؤں کی پوجا کرنے والوں کو ایک خدا کی عبادت کی دعوت دی۔ آپ کے اخلاق حسنہ کے نتیجہ میں بے شمار لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ محمد صاحب بہت بڑے فلاسفر تھے انہوں نے مساوات، انصاف ، مذہبی روادای اور ایک خدا کی عبادت کی تعلیم دی۔‘‘
وِٹھل داس پیاگے، موظف پرنسپل، نے سیرت النبیﷺ کے حوالہ سے سمپوزیم میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’نبی کی تعلیمات گویا انسانیت کی تعلیمات ہیں۔ ساری دنیا میں مسلمان اچھے اخلاق کے ساتھ ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں۔‘‘ ادیب و قلمکار سنجیو کمار نے نبیﷺ کی سیرت کے حوالہ سے کہا: ’’نبی بنی نوع انسانیت کے لئے باعث نجات ہیں۔ آپ نے عالمی بھائی چارہ قائم کیا۔ نبی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔‘‘Symposium in Bidar Karnataka
رحیم خان ایم ایل اے کے ہاتھ کنڑی ترجمہ اور شری متی چتورے کے ہاتھوں ملیالم سے ترجمہ کی ہوئی کتاب حضور ﷺ کی شادیاں اور اغراض و حقائق جو اس مہم کے موقع پر پرنٹ ہوئی ہیں، کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ اسٹیج پر بی جی شیٹکار، وجیے ناتھ شٹکار ، ڈاکٹر آنند راو، ڈاکٹر عبد القدیر صدر رابطہ ملت ضلع بیدر، فادر ولسن فرنانڈیز، مولانا عبد الوحید قاسمی، شیو راج پاٹل صدر فارما سسٹ ایسو سی ایشین سمیت کئی معروف شخصیات موجود تھی۔
مزید پڑھیں: Miladul Nabi Procession in Gulbarga میلاد جلوس میں ادب واحترام کے ساتھ شرکت کی اپیل