ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں آئے دن کووڈ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اموات کی تعداد میں بھی بھاری اضافہ ہوا ہے۔مریضوں کو ہسپتالوں میں بیڈز نہیں مل پا رہے ہیں اور آکسیجن کی قلت کی وجہ سے بے شمار مریض موت کا شکار ہورہے ہیں۔
اس موقع پر میڈیکل ٹاسک فورس کے صدر شاہ الحمید نے مزید بتایا کہ یہ کووڈ کئیر سینٹر حکومت کرناٹک کے تعاون سے چل رہا ہے۔ چیف سیکرٹری نے اسے ریکمینڈ کیا ہے، لہذا ہمیں آکسیجن حاصل کرنے میں دشواریاں نہیں ہونگی۔
وہیں سماجی کارکن محمد آصف نے بی بی ایم پی کارپوریشن کے اہلکاروں و تمامی سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ وہ غریبوں و ضرورتمندوں کے خدمات کے لیے آگے آئے۔