ETV Bharat / state

کورونا اور فرقہ وارانہ وائرس کے خلاف جدوجہد میں مسلم لیجسلیچر فورم مسلمانوں کے ساتھ

جون کے مہینے کے اختتام تک اقلیتی طبقوں سے نمائندگی کر رہے کرناٹک قانون ساز کونسل کے کل چار ارکان ریٹائر ہو رہے ہیں جن میں نصیر احمد، اقبال سرڈگی، جبار و اوان ڈیسوزا ہیں۔ ان کے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی کونسل میں صرف دو اقلیتی طبقے کے ارکان سی ایم ابراہیم اور بی ایم فاروق رہ جائیں گے۔

naseer ahmed member of legislative council government of karnataka
کورونا اور فرقہ وارانہ وائرس کے خلاف جدوجہد میں مسلم لیجسلیچر فورم مسلمانوں کے ساتھ
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 7:49 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں حال ہی میں سابق مرکزی وزیر و سینئر کانگریس رہنما رحمان خان کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریاست کے بیشتر ارکان اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے ارکان نے شرکت کی۔

کورونا اور فرقہ وارانہ وائرس کے خلاف جدوجہد میں مسلم لیجسلیچر فورم مسلمانوں کے ساتھ

اس اجلاس میں یہ قرارداد منظور کی گئی کہ کانگریس ہائی کمان کو ایک یادداشت پیش کی جائے گی کہ پارٹی کی جانب سے قانون ساز کونسل میں ایک جگہ اقلیتی طبقے کو دی جائے۔

naseer ahmed member of legislative council government of karnataka
سابق وزیر و موجودہ قانون ساز کونسل کے رکن نصیر احمد

اس موقع پر سابق وزیر و موجودہ قانون ساز کونسل کے رکن نصیر احمد نے مسلم سماجی تنظیموں کی ستائش کی۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر ضروت مندوں کی مدد کی اور غریبوں، ضرورت مندوں و مہاجر مزدوروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں لگے رہے۔

نصیر احمد نے مسلمانوں کو مزید صبر کی تلقین کی اور کہا کہ اس وباء کے چلتے مسلمانوں پر ہو رہے فرقہ وارانہ حملوں کے خلاف سرگرمی و ان کے انصاف کے لیے مسلم لیجسلیچر فورم مستعد رہے گا تاکہ اس فرقہ وارانہ وائرس کو مات دی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.