بنگلور: منگلورو ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ککے سبرامنیا میں ایک مسلم نوجوان پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ ایک لڑکی کے ساتھ کہیں جارہا تھا۔ واقعے کے بعد سبرامنیا پولیس نے اس معاملے میں ملوث کچھ شرپسند عناصر پر مقدمہ درج کرکے آگے کی کرروائی شروع کردی ہے۔ Muslim boy beaten up for hanging out with non-Muslim girl in Mangalore
پولیس ذرائع کے مطابق، سلیا کے قریب کلوگنڈی کا رہائشی 20 سالہ نوجوان جمعرات کو ایک لڑکی کے ساتھ ککے سبرامنیا مندر آیا تھا۔ مندر سے واپسی کے دوران کچھ نوجوانوں نے دونوں کو دیکھا اور پوچھ تاچھ شروع کردی۔ بعد ازاں جب انہیں معلوم ہوا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے، تو انہوں نے نوجوان پر حملہ کردیا۔ اس واقعے میں نوجوان بری طرح سے زخمی ہوگیا، جو سولیا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔
مزید پڑھیں:
اس معاملے میں نوجوان کے اہل خانہ نے سبرامنیا پولیس میں دفعہ 323 (حملہ) 324 (حملہ) 307 (قتل کی کوشش) جیسے دفعات کے تحت 10تا 12 نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ واقعے کے چند گھنٹے بعد لڑکی کے والد نے سبرامنیا پولیس میں نوجوان پر لڑکی کے ساتھ چھیڑکھانی کرنے کا معاملہ درج کرایا، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ لڑکی یونیورسٹی جانے کے لیے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ پر بس کا انتظار کر رہی تھی۔ اس دوران لڑکے نے اس کا پیچھا کیا اور موبائل نمبر مانگا، جب لڑکی نے موبائل نمبر نہیں دیا تو لڑکے نے اسے مبینہ طور پر دریا کے کنارے لے جا کر چھیڑکھانی کرنے کی کوشش کی۔ Muslim boy beaten up for hanging out with non-Muslim girl in Mangalore