مسلم پرسنل لا بورڈ کی آسان و مسنون نکاح مہم کے سلسلہ میں آج کرناٹک کے بنگلور میں واقع دارالعلوم سبیل الرشاد میں امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی سرپرستی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف مذہبی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مولانا صغیر احمد رشادی نے بتایا کہ شادیوں میں جہیز، غیر ضروری رسومات و اصراف کی وجہ سے کئی غریب خاندان، مصائب کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت کو اس لعنت سے دور رہنا چاہئے۔ انہوں نے مسلمانوں پر قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق ہی نکاح کرنے اور غیرشرعی رسومات سے بچنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی 10 روزہ ’آسان و مسنون نکاح‘ مہم کا 27 مارچ سے آغاز ہوگا۔