ETV Bharat / state

یادگیر میں 26 جنوری کو مشاعرہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں 26 جنوری کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا۔

یادگیر میں 26 جنوری کو مشاعرہ کا اہتمام
یادگیر میں 26 جنوری کو مشاعرہ کا اہتمام
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 7:07 PM IST

یادگیر میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج کی تائید میں 26 جنوری کو ملک بھر میں مختلف سیاسی اور غیر سیاسی تنظیمیں اپنے اپنے طور پر ٹریکٹر ریلی، بائیک ریلی ودیگر پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔

یادگیر میں 26 جنوری کو مشاعرہ کا اہتمام

اس سلسلے میں ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں انجمن ترقی اردو کی جانب سے ایک مشاعرہ بہ عنوان ایک شام یوم جمہوریہ کے نام منعقد کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن ترقی یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری بروز منگل بمقام گوگی فنکشن ہال یادگیر میں بعد نماز عشاء ایک مشاعرہ بہ عنوان ایک شام یوم جمہوریہ کے نام منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس مشاعرے کی صدارت پروفیسر یوسف حسینی برادر سجادہ نشین گوگی شریف فرمائیں گے۔

اس مشاعرے میں ضلع گلبرگہ، رائچور، یادگیر کے مختلف تعلقہ کے شعرا کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔

ڈاکٹر رفیق سوداگر نے مزید کہا کہ 26 جنوری کے دن مشاعرہ کا انعقاد کا واحد مقصد لوگوں میں امن و امان کے علاوہ جمہوریت کی بقا اور تحفظ کا پیغام پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوٹل ملازم نےانسانیت اور اسلام کی سچی تصویر پیش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.