ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں آج چائے کی بقایا رقم کو لے کر ہوئے تنازعہ میں کچھ نوجوان نے مل کر ایک نوجوان کا قتل کر دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ دسرتھ آئیولے نامی ایک 28 سالہ نوجوان کرشنا نگر میں ٹائلس پالس کاکام کر تا تھا۔ اور کرشنا نگر میں ہی سنجیو ہنمنت گتہ دار نامی ایک شخص کی چائے کی دوکان پر وہ چائے پیتا تھا، جس کا رقم بقایا تھا ۔
آج سنجیو نے دسرتھ آئیولے سے چائے کی بقایا رقم کا مطالبہ کیا،جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازعہ شروع ہو گیا. اس دوران وہاں موجود راہل شیوپا، پون شیوپا اور ہانیا نامی افراد نے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے دسرتھ آئیو لے پر حملہ کر دئے، جس میں دسرتھ شدید طور رخمی ہو گیا اور کچھ دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی .
معاملے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے سنجیو ہمنت گتہ دار، راہل شیوپا ، پون شیوپا اور پانیا نامی افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔