یوم عاشورہ کے موقع پر آج حاجی سر اسماعیل سیٹھ نگر کے عاشور خانے میں سماجی فاصلہ و دیگر احتیاتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا سید ابراہیم نے کہا کہ ’امام حسینؓ نے حق کےلیے جدوجہد کی اور کربلا سے انقلاب برپا کیا اور حق و باطل کے درمیان جنگ میں انصاف و حق کو کامیابی حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ ہر سال یوم عاشورہ کے روز بڑی تعداد میں لوگ مجالس میں شریک ہوتے تھے لیکن اس سال بہت کم لوگوں نے عاشور خانوں میں ہونے والی مجالس میں شرکت کی۔